عامر خان کے مداحوں کیلیے خوش خبری؛ مسٹر پرفیکشنسٹ نے کمر کس لی


ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اپنی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ سے دارالحکومت دہلی میں شروع کریں گے۔
عامر خاں کی فلم ’’تارے زمین پر‘‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس بلاک بسٹر فلم نے اربوں روپے کمائے تھے۔ اس فلم نے ایک انوکھے موضوع کو عوام کے سامنے پیش کیا تھا۔ یہ کہانی ایسے بچے کی تھی جو پڑھنے لکھنے میں دشواری کے مرض مبتلا ہوتا ہے۔
اس جاندار کہانی نے اب تک فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ جب مسٹر پرفیکشسنسٹ نے ’’لال چڈھا سنگھ‘‘ کی ناکامی کے بعد کچھ عرصے کے لیے فلم انڈسٹری سے وقفہ لیا اور پھر فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ بنانے کے اعلان سے انٹری لی تو مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔
عامر نے کہا تھا کہ فلم کا تھیم ’تارے زمین پر‘ جیسا ہی ہے لیکن یہ فلم آپ کو ہنسائے گی اور تفریح فراہم کرے گی۔ ہم نے یہ نام بہت سوچ سمجھ کر رکھا ہے۔ ہم سب میں خامیاں ہیں، ہم سب میں کمزوریاں ہیں، لیکن ہم سب میں کچھ خاص بھی ہے، اس لیے ہم اس موضوع کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
ستارے زمین پر جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ تارے زمین پر کا تسلسل ہے میں اُن بچوں کی کہانی ہے جن کے اپنے کچھ طبی مسائل ہیں جس کے باعث وہ دیگر بچوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔
فلم بنانے کے اعلان کے بعد سے عامر خان نے ایک لمبی چپ سادھ لی تھی جس سے خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ شاید اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا سلسلہ رک گیا ہے یا عامر خان نے کچھ نیا سوچا ہے۔
تاہم اب اداکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی آئندہ ماہ سے شوٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ شوٹنگ بظاہر دہلی کے مختلف مقامات پر ہوگی جس میں لال قلعہ، لودھی گارڈن، پرانی دلی اور تھایا گراج اسٹیڈیم شامل ہیں۔
ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے تقریباً 11 بچوں کے ساتھ دارالحکومت نئی دہلی آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ بھی ساتھ ہوگی تاہم کاسٹ کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
نئی دہلی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس شوٹنگ میں اداکار بچے پیرا اولمپک گیمز میں شامل ہوں گے۔ مداحوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عامر خان کی نئی فلم سال نو کا تحفہ ثابت ہوگی۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

45 mins ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

51 mins ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

59 mins ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

2 hours ago