بلاضرورت وافر مقدار میں درآمد شدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی


لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے درآمدگندم مقررہ ضرورت سے زائد منگوانےکا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی اجازت دی گئی تھی، درآمد کی گئی گندم فروری میں پاکستان پہنچنا تھی لیکن اس میں تاخیرکی گئی۔
ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق گندم کے پہلے کوٹے میں تاخیر کے باعث مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری لی گئی اور مجموعی طورپر30لاکھ ٹن گندم درآمد کر لی گئی، بلاوجہ وافر مقدار میں درآمدشدہ گندم حالیہ بحران کی وجہ بنی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کسانوں سے مزید گندم خریدی گئی تو حکومت کا دیوالیہ نکل جائےگا، پاکستان میں گندم اسٹوریج کے انتظامات بھی ناکافی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نےفی الحال گندم نہ خریدنےکی پالیسی اپنا رکھی ہے، پنجاب حکومت نےگزشتہ سال 40 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی۔
اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال گندم خریداری کے لیے پنجاب بینک سے 400 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔

Recent Posts

اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنا سکتی ہے، اگر حکومت…

8 mins ago

پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کے چیف اکانومسٹ پروفیسر عدنان…

16 mins ago

اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ…

24 mins ago

حافظ آباد: گندم کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کے باوجود گندم…

31 mins ago

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا سے دہرے قتل کا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپے کے دوران دہرے قتل کا انتہائی خطرناک…

40 mins ago

پولینڈ: دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 1400 دکانیں جل کر خاکستر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے شاپنگ سینٹر میں بڑے پیمانے پر لگنے…

53 mins ago