ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد ملنے والی طلائی جیبی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی ہے۔
جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا۔
جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیا۔
یہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔
اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا۔
اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا۔
کمپنی کے مطابق 12 لاکھ پاؤنڈز میں تمام ٹیکسز اور فیسیں بھی شامل ہیں۔
نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس سے نہ صرف نوادرات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ٹائی ٹینک سے لوگوں کو کتنی دلچسپی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 112 سال بعد بھی جہاز اور اس کے مسافروں کے بارے میں لوگ بات کر رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ویسے تو یہ ایک جہاز تھا جو برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا مگر اس کے اندر 2200 کہانیاں چھپی ہیں، یہ کہانیاں اس پر سوار مسافروں کی ہیں جن کی چیزیں آج بھی ہمیں مسحور کر دیتی ہیں۔
جان جیکب آسٹر نے سیفٹی بوٹ پر سوار ہونے کی بجائے اپنے آخری لمحات ساتھی مسافر سے بات چیت کرتے ہوئے گزارے تھے۔
ان کی لاش کو جہاز کے ڈوبنے کے کئی دن بعد بحر اوقیانوس سے نکالا گیا تھا اور ان کی جیب سے 14 قیراط سونے سے بنی گھڑی بھی ملی تھی۔
وہ اس عہد میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے مالک تھے جو موجودہ عہد میں متعدد ارب ڈالرز کے برابر ہیں۔
خیال رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Recent Posts

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

3 mins ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

19 mins ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

50 mins ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

1 hour ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

2 hours ago