میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں: غنا علی کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنے والی معروف اداکارہ غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر بزنس مین نہیں ہے۔

حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے اُن سے اُن کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔

اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے غنا علی سے پوچھا کہ ’اُن کے شوہر کونسا بزنس کرتے ہیں؟‘

میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں: غنا علی کا انکشاف
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ ’میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں بلکہ وہ ایک پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔‘

ایک صارف نے پوچھا شادی کے بعد آپ زندگی کیسی گُزار رہی ہے؟ جس پر غنا علی نے کہا کہ ’الحمداللّہ! بہت اچھی گُزر رہی ہے۔‘

میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں: غنا علی کا انکشاف
غنا علی نے کہا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد لڑکی اور لڑکے کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آتی ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’کسی کے ساتھ اپنی چیزیں اور زندگی شیئر کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز مزاج اور شخصیت کے مالک ہیں۔‘

جس کو میرے شوہر سے مسئلہ ہے وہ مجھے اَن فالو کردیں: غنا علی

واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عُمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔

غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

غنا علی نے شوہر کا مذاق اُڑانے والوں کو کھری کھری سُنا دیں

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago