جگن کاظم کو مارننگ شو میں قابل اعتراض مواد دکھانا مہنگا پڑ گیا ! زوردار جھٹکا دے دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ہوسٹ اور اداکارہ جگن کاظم کے مارننگ شو میں ٹاک ٹاکرز کو بلا کر قابل اعتراض کھیل کھیلنے اور نشرکرنے کے معاملے پر پیمرا نے نوٹس لے لیاہے اور ” اے پلس ٹی وی “ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مختصر اعلامیے میں نجی چینل کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق بتایا گیا۔مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا نے اے پلس ٹی وی کے مارننگ شو ‘مارننگ ود جگن ‘ میں نامناسب اور قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر چینل کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔پیمرا کی جانب سے بتایا گیا کہ چینل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ معاملے پر 7 یوم میں جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں امریکہ سے آئے ” عامر خان “ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی جبکہ اس موقع پر دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی مدعو کیا گیا ، شو کے دوران ایک نہایت عجیب و غریب گیم کھیلی گئی جس میں تین جوڑوں کو بلا لیا گیا اور تین سیب دھاگے سے لٹکا دیئے گئے جنہیں جوڑوں نے ہاتھوں کا استعمال کیئے بغیر منہ سے کھانا تھا ۔

ویڈیو میں مارننگ شو کے گیم سیگمنٹ میں شامل مرد اور خواتین پارٹنرز کو متنازع قرار دیے جانے والا مقابلہ پورا کرتے دیکھا گیا تھا۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرجگن کاظم کے مارننگ شو کا بائیکاٹ کرنے کیلئے ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا اور پیمرا سے میزبان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا تھا۔جگن کاظم کے جس پروگرام کی ویڈیو وائرل ہوئی وہ 24 ستمبر کی صبح نشر ہوا تھا تاہم ویڈیو کچھ روز بعد وائرل ہوئی تھی۔

Recent Posts

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق…

3 mins ago

صدر مملکت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل…

5 mins ago

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

33 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

37 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

55 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

60 mins ago