ایکس میں گوگل میٹ جیسا کانفرنسنگ فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سے لے کر ملازمت کی تلاش میں مددگار فنکشن تک، ایلون مسک کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں حالیہ مہینوں میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے . اب ایسا لگتا ہے کہ یہ کمپنی گوگل میٹ یا زوم جیسے کانفرنسنگ فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے .

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس اسپیسز میں اس نئے فیچر کا اشارہ ملا ہے . رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں لائیو کانفرنس کی میزبانی کرنے میں مدد ملے گی . رپورٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ فیچر ایکس اسپیسز سے کس حد تک مختلف ہوگا مگر بظاہر اس سے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کرنا ممکن ہو جائے گا . ایکس اسپیسز پبلک فورم ہے جس میں ہر فرد آڈیو بات چیت کا حصہ بن سکتا ہے، مگر وہ بس سننے تک محدود رہتا ہے . اس کے مقابلے میں نئے ویب کانفرنس فیچر سے محدود افراد کے ساتھ گروپ کال کی سہولت دستیاب ہوگی، بالکل گوگل میٹ کی طرح . ابھی یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کرایا جا سکتا ہے یا یہ تمام صارفین کے لیے ہوگا یا سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے افراد تک ہی محدود ہوگا . . .

متعلقہ خبریں