آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں: شاہد خاقان


لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹرز پر آپ زوال پذیر ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف آئےگا، آپ نے جو کچھ کرنا ہے قرضہ لےکرکرنا ہے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئےگی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آٹا بانٹنا شروع کردیتے ہیں جس میں چالیس فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات کو درست نہیں کریں گے تو یہ معاملات درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں، تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل سے گروتھ رک جاتی ہے مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے،24 ویں بار آئی سی یو جارہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی ہو جو ایکسپورٹ کی ہو، بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیس فنڈز جاری کرے گا۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

1 hour ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

2 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

2 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

2 hours ago