پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی


پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل گئی، پولیس نے ایک ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ ہانس کے علاقے میں تین سال قبل اغواء کے بعد قتل قرار دی جانے والی بچی گھر پہنچ گئی۔ پانچ سالہ عدن تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی۔پولیس نے شک کی بنا پہ 2023 میں ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے بچی کو قتل کرنے کا اعترافی بیان بھی لے لیا تھا۔ ملزم نے پولیس کے دباؤ پہ بچی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکنے کا اعتراف کیا۔ اب تین سال بعد عدن فاطمہ اپنے گھر پہنچ گئی۔ بچی نے بیان دیا کہ اسے کسی شخص نے اغواء کر کے مدرسہ میں چھوڑ دیا تھا۔بچی مدرسے سے بھاگی تو پٹرولنگ پولیس گشت ٹیم نے اسے دیکھ کر تحویل میں لے لیا۔۔ پٹرولنگ پولیس نے سوشل میڈیا پہ تشہیر کی تو گھر والوں نے پہچان لیا۔ گھر والوں نے فوری طور پہ پولیس سے رابطہ کر کے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

3 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

3 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

3 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

4 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

4 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

5 hours ago