” میاں بیوی اور دھاگے سے لٹکتا ہوا ایک سیب “ ریٹنگ کے چکر میں جگن کاظم کے مارننگ شو میں تمام حدیں پار کر دی گئیں ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کے پیش نظر اس پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسلام آباد کی جانب سے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا گیا تھا تاہم ابھی تک اس پر کوئی واضح فیصلہ سامنے نہیں آ سکا ہے ۔ٹک ٹاک کے ذریعے کئی نوجوان لڑکیوں اور لڑکیوں کو راتوں رات شہرت ملی اور انہیں ٹی وی پر بھی کام کرنے کے مواقعے ملنا شروع ہو گئے ۔

یہاں پر قابل ذکر امر یہ ہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ریٹنگ کے چکر میں مبینہ بے حیائی کی تمام ترحدیں پار کر دی گئیں ہیں اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کے غصے کو آسمانوں پر پہنچا دیاہے اور اس مارننگ شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آ رہاہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ جگن کاظم کے شو کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ’ عامر خان ‘ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں ،ان کی ویڈیوز جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئیں تو انہیں ’ مفتی تقی لاہوری ‘ کا نام دیا گیا تاہم بعدازاں ان کا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا نام ’ عامر خان ‘ ہے اور یہ خاتون ان کی اہلیہ ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خوبرو خاتون ان کی چوتھی بیوی ہیں ۔

مارننگ شو کے وائرل ہونے والے کپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ” سیب کو دھاکے کے ساتھ ساتھ چھت سے لٹکایا گیا ہے اور ان میاں بیوی سمیت دو اور جوڑے بھی اس کھیل میں شریک ہیں ، لٹکتے ہوئے سیب کو لڑکی اور لڑکے دونوں اپنے مرد پارٹنر کے ساتھ ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے کھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ “

اس سارے کھیل میں مبینہ بے حیائی کا عنصر صاف دکھائی دے رہاہے جس پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ” بائے کاٹ مارننگ ود جگن کاظم “ کا ہیش ٹیگ بھی چلایا ۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

24 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

28 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

46 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

51 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago