ریاض(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ریاض میں ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم اور امیر کویت کی ملاقات ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر امیر کویت کی جانب سے تہنیتی خط پر اظہار تشکر کیا اور شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کےلیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کویت کے امیر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…