ٹانک سے اغواء کیے گئے سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹانک سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت بازیاب ہوگئے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللّٰہ مروت کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف کے مطابق جج شاکر اللّٰہ کو باحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جج کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو بحفاظت بازیابی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

Recent Posts

لاہور: ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویربنانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر بنانے…

1 min ago

‘نرس نے وہی دوا دی جو ڈاکٹرز نے لکھی’، خانیوال میں ساتھی کی گرفتاری پر نرسوں کا لاہور میں احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خانیوال کی اسٹاف نرس کی گرفتاری کے خلاف نرسوں کی جانب سے…

12 mins ago

ضلع کرم ؛بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق،4کی حالت تشویشناک

ضلع کرم(قدرت روزنامہ)ضلع کرم میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 5زخمی…

14 mins ago

خیرپور: قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق،14 زخمی

خیرپور (قدرت روزنامہ )خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے کے باعث ڈرائیور سمیت…

20 mins ago

لوگ کہتے ہیں ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل میں رکھیں: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے لوگ کہتے…

21 mins ago

والد سے محبت کا عالمی دن،مریم نے نوازشریف کے بارے میں کیا کہا ؟

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شفیق باپ…

24 mins ago