لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق


ناروچ(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص طویل عرصے تک زندہ رہنا چاہتا ہے تو جب بھی کسی اوپری منزل کی طرف چڑھنا ہو تو بجائے کے لفٹ کا سہارا لیا جائے، سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محققین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں کسی بھی وجوہات سے مرنے کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا ہے اور دل کی کسی بیماری سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد کم ہوتا ہے۔
سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کا ان لوگوں سے موازنہ کیا گیا جو ہمیشہ لفٹ استعمال کرنے کے عادی رہے تھے۔ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سیڑھیاں چڑھنا ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیل ہونے یا فالج کا کم خطرے سے بھی منسلک ہے۔
برطانیہ میں ناروِچ یونیورسٹی ہاسپٹل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی محقق، ڈاکٹر سوفی پیڈوک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر آپ کے سامنے سیڑھیاں چڑھنے یا لفٹ لینے کے دونوں آپشنز آئیں تو آپ سیڑھیوں کا چناؤ کریں کیونکہ یہ آپ کے دل کی صحت کیلیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیڑھیاں چڑھنا جسمانی سرگرمی کی ایک انتہائی آسان عملی شکل ہے لیکن اکثر لوگ اسے جلد بازی میں نظرانداز کردیتے ہیں۔

Recent Posts

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

17 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

34 mins ago

پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو،…

54 mins ago

کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) ایس آئی یو پولیس نے جمشید روڈ پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال کے…

1 hour ago

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

1 hour ago