اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسمعٰیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا گیا۔
ٓآپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پریس ریلیز کے مطابق ہلاک دہشت گردعلاقے میں مختلف دہشت گردانہ کارروائییوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…