لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے میٹنگ کے دوران ’ریمبو‘ کہنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی کی صوبائی کوچز کے ساتھ ہونے والی ورچوئل میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ باسط علی نے مٹینگ کے دوران 59 سالہ رمیز راجہ کو ریمبو کہہ کر مخاطب کیا تو چیئرمین پی سی بی نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹ پلا دی۔
ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے باسط علی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا، ’کیا ہو گیا مسٹر باسط، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوں، ذرا سنبھل کر بات کریں‘۔
باسط علی پر رمیز راجہ کا غصہ دیکھ کر دیگر ٹیموں کے کوچز نے بھی سنجیدگی اختیار کرلی اور موضوع سے متعلق ہی گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کی کوچنگ پر بھی چیئرمین پی سی بی نے برہمی کا اظہار کیا اور کوچز کو پیغام دیا کہ وہ دوستیاں نہ نبھائیں بلکہ کوچنگ کا حق ادا کریں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…