صاحبزادہ حامد رضا کا عمران خان کو انصاف نا ملنے پر پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں جگہ دینے کے لیے نہیں بیٹھے ہیں۔
سربرااہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔
اس موقع پر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

4 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago