صوبے میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں کرسکتا، شوکت یوسفزئی


پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں کرسکتا، وفاقی حکومت غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ اقدام مہنگا پڑےگا۔
شوکت یوسفزئی نے وفاقی وزراء کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزراء کا وزیراعلیٰ کےپی کو دہشتگرد کہنے پر مذمت کرتا ہوں، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کےپی حکومت سیکیورٹی اداروں کےساتھ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے وزیراعلی کودہشتگرد کہنا نامناسب ہے، علی امین گنڈاپور عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرمحتاط انداز میں کسی کو غدار اور دہشتگرد کہنےکی روش ختم ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سےمذاکرات کی پیشکش محض ڈھونگ ہے، حکومت خود بےاختیار ہے تو مذاکرات کا کیا فائدہ؟ مذاکرات جب ہوں گےتو ہماری شرائط پر ہوں گے۔

Recent Posts

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

2 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

9 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

26 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

3 hours ago