ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت


ریاض(قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے آج عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر ملاقات کی۔
سعودی وزیر سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
اس موقع پر سعودی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں ۔ سعودی کاروباری برادری و تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران دونوں ممالک کے معاشی اور تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اہداف کا تعین کیا جا رہا ہے۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی میں پاکستانیوں کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، دونوں ممالک کے نوجوانوں اور نئی نسل میں سعودی -پاکستان دوستی کے حوالے سے جذبات مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے.

Recent Posts

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

15 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

21 mins ago

کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے…

29 mins ago

سپیکراور وزیر اطلاعات پنجاب کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے طویل مشاورت ، نتیجہ کیا نکلا ؟

لاہور(قدرت روزنامہ)ہتک عزت 2024ءبل کے حوالے سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی…

33 mins ago

پاکستان اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل سپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا…

44 mins ago

9 مئی کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں…

59 mins ago