بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار


پشاور(قدرت روزنامہ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے مطابق چار اہم دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ حملے کا مرکزی ملزم عادل شہباز ہے جس کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے۔
عادل شہباز سمیت واقعے میں ملوث تمام ملزمان محمد شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیرحسین مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عادل شہباز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ہونے اور حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 26 مارچ کو بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر خود کش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Recent Posts

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس؛ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت…

1 min ago

کراچی: صحافیوں کا کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی صحافی برادری نے کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں ڈالرمہنگا ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا…

6 mins ago

آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹر میں تبدیل کرنے کی کوئی شرط نہیں،وزیر توانائی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے نیٹ…

9 mins ago

سعودی فرمانروا کی طبیعت ناساز ، ولی عہد نے دورہ جاپان ملتوی کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن…

14 mins ago

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ…

21 mins ago