شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کی پیشگوئی کردی .
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران شہرمیں موسم گرم وخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب دوپہر کے وقت لو کے تھپیڑے چلنے کا بھی امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی .

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم گرم وخشک رہنے کا امکان ہے جس کے دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہنے جبکہ متوازی سمت کی گرم ہوائیں شہر پر اثرانداز ہوسکتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں