وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات


ریاض(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی اپنی گزشتہ ملاقات میں کئے گئے فیصلوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اویس لغاری، عطا تارڑ بھی شریک تھے۔
وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجنے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے مزید وفود کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران شاندار میزبانی اور سعودی وزراء کی جانب سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دینے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو ایک بار پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔

Recent Posts

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

5 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

15 mins ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

34 mins ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

52 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

1 hour ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

1 hour ago