الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں پی بی 39 کوئٹہ پر انتخابی عذرداری کیس سماعت کیلئے منظور


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عدالت عالیہ بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے حلقہ پی بی- 39 کوئٹہ سے نور محمد بنام بخت محمد کی انتخابی و عذرداری کیس سماعت کے لیے منظور کی۔ جبکہ پی بی۔ 31 واشک سے میر مجیب الرحمان محمد حسنی بنام زابد علی ریکی، پی بی۔36 قلات سے میر سعید لانگو بنام ضیاءاللہ لانگو، پی بی28 کیچ- IV سے میر حمل خان بنام محمد اصغر رند، پی بی- 32 چاغی سے امان اللہ نوتیزئی بنام محمد صادق سنجرانی (سابق چیئرمین سینیٹ)کے خلاف ع ±ذرداری کی مقدمات کی سماعت کی۔ مزکورہ مقدمات میں فریقین نے عدالت سے جواب دعویٰ جمع کروانے کی مہلت طلب کی۔ الیکشن ٹریبینل بینچ-1 کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے مانگی گئی استدعاءکو قبول کرتے ہوئے اگلی سماعت 9 اور 13 مئی 2024 کو مقرر کی۔ پی بی-40 سے قادر علی بنام صمد خان کے مقدمہ میں 5 گواہان کے بیان قلمبند کر دیے گئے اور دیگر گواہان کو کل 2024-04-30 کو عدالت عالیہ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

Recent Posts

پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور…

5 mins ago

پشتوگلوکارہ گل پانڑہ کے گھر بار بار داخل ہونے والا شخص کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ایک جھلک…

14 mins ago

کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی غنڈہ گردی ایک آمرانہ سوچ ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے قرار داد پیش…

20 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کا مقصد بلوچستان کے صحافیوں کا گلہ گھونٹنا ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے…

26 mins ago

بلوچستان کے مزید 2 ارکان اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیے گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید 2 ارکا ن اسمبلی کو پارلیما نی سیکرٹری مقرر کردیا۔…

36 mins ago

اسمگلنگ میں سہولت کاری، ایس ایچ او اور انچارج سی آئی اے وندر معطل

حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں ایس…

45 mins ago