مطالبات منظور نہ ہوئے، ٹرانسپورٹروں نے بلوچستان میں پہیہ جام کا اعلان کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ٹرانسپورٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں آج سے پورا بلوچستان جام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبے بھر میں کوئی ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی۔ جبکہ مرکزی شاہراہیں بھی بند کی جائیں گی۔ ٹرانسپورٹر احتجاجاً اپنے دفاتر کی بھی تالا بندی کریں گے۔ اس بات کا اعلان معروف ٹرانسپورٹر حاجی میر حکمت لہڑی کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں صوبے بھر کے تمام ٹرانسپورٹرز ، ایکشن کمیٹیز، یونینز وغیرہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں حاجی حبیب اللہ بادیزئی، میر اکبر لہڑی،میر امتیاز لہڑی، حاجی عبدالستار سیف الدین بڑچ، ولی خان اچکزئی، حاجی موسیٰ جان، حاجی تور جان حاجی داد محمد سمیت 70 ٹرانسپورٹ مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوئٹہ تفتان، کوئٹہ مکران ٹرانسپورٹروں کی جانب سے 9 دن سے جاری احتجاج، سکیورٹی فورسز کے رویہ مسافروں اور ڈرائیورز کو بلاوجہ تنگ کرنے اور دیگر مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اور حکومت و دیگر اداروں کی سرد مہری پر سخت تنقید کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ پہیہ جام، مرکزی شاہراہوں کی بندش، دفاتر کی تالہ بندی اس وقت تک جاری رہے گی۔ جب تک تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔ ٹرانسپورٹر رہنما آج کسی وقت اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ممبئی (قدرت روزنامہ) ’کابل‘، ’صنم رے‘ اور ’بالا‘ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے…

1 min ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خدشہ، کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں…

4 mins ago

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ…

15 mins ago

خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع…

21 mins ago

نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز کیا…

25 mins ago

آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تکمیل کے مراحل…

30 mins ago