نیویارک(قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں گرفتاری سے بچنے کیلئےمطلوب ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرکے تین پولیس افسران کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی، ملزم کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوئے جس پر دیگر اہلکاروں نے مجرم کو گولی ماردی۔
میڈیا کے مطابق اس دوران گھر سے بھی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، بعد میں پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کرلی، واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پولیس افسران کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریاست کے گورنر سے بھی رابطہ کیا۔
شمالی کیرولائنا شارلٹ میکلن برگ کے پولیس چیف جونی جیننگز کا کہنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افسران کا تعلق مختلف ایجنسیوں کے افسران پر مبنی یو ایس مارشل ٹاسک فورس سے تھا، ہلاک شدگان میں ایک ڈپٹی یو ایس مارشل بھی شامل ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…