پارٹی رکنیت سے فارغ کارکنان سے متعلق نوٹیفکشین بھی جاری کیا گیا ہے . جس کے تحت ن لیگ سندھ کے نائب صدر ملک محمد تاج کی پارٹی رکنیت3 ماہ کیلئے معطل کردی گئی ہے . اسی طرح امان اللہ آفریدی نائب صدر سندھ کی بھی پارٹی رکنیت 3ماہ کیلئے رکنیت معطل کی گئی ہے . ن لیگ کراچی کے صدر کی پارٹی رکنیت 15روز اور سینئر نائب صدر کراچی کی رکنیت غیرمعینہ مدت تک معطل کردی گئی ہے . واضح رہے 29 اگست کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی، جس میںمفتاح اسماعیل نے پارٹی صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا . ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں ہے، پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں . شہبازشریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مفتاح اسماعیل نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا . خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آئیں تھی . یہ بتایا گیا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کارساز ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے خلاف ایکشن نہ لینے اور کوئی کارروائی نہ کرنے پر پارٹی عہدہ چھوڑا . اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا کر مفتاح اسماعیل نے پیغام دیا کہ بدمعاش ٹولے کے ہوتے ہوئے کراچی میں کام کرنا بہت مشکل ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کراچی کارساز کے دفتر میں توڑپھوڑ کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کردی، نائب صدر سندھ کی پارٹی رکنیت3ماہ، صدر کراچی کی 15 روز اور سینئر نائب صدر کی غیرمعینہ مدت تک معطل کردی گئی، پارٹی قیادت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے کارساز دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے کارکنان اور صوبائی قیادت سے متعلق تحقیقات مکمل کرلی ہیں، تحقیقات میں کراچی کارساز کے دفتر میں توڑپھوڑ میں ملوث کارکنان کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے .
متعلقہ خبریں