نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی خوشامد میں مگن تھے تب بھارت کی انٹیلی جنس سروس کا ایک افسر امریکا میں نریندر مودی کے خلاف سب سے زیادہ آواز اٹھانے والے ناقدین میں سے ایک کو قتل کروانے کے لیے کرائے کی ٹیم کو حتمی ہدایات دے رہا تھا۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کی جاسوسی ایجنسی را کے ایک افسر وکرم یادیو نے ایک کرائے کی ہٹ ٹیم کو اس سلسلے میں ہدایات بھیجیں جب گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں نریندر مودی کی مہمان نوازی ​​کی جا رہی تھی۔
سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے)، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور دیگر ایجنسیوں کی وسیع تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر موجودہ اور سابق مغربی سیکیورٹی حکام کے مطابق اس میں سینئر را حکام کو بھی ملوث کیا گیا ہے۔
ان رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے پوسٹ نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے والے آپریشن کی منظوری اس وقت کے را کے سربراہ سمنت گوئل نے دی تھی۔
سمنت گوئل نے سرگرم کارکنان سے شمالی امریکا میں سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ قتل کرنا ترجیح ہے۔
پوسٹ نے نوٹ کیا کہ امریکا اور کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے قتل کی سازشیں دوسرے ممالک میں تحفظ حاصل کرنے والے اختلافی گروپوں کے خلاف بھارتی جارحیت کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ ہیں۔
رپورٹ میں وکرم یادیو کے میمو کی نشاندہی ایسی کی گئی ہے کہ بھارتی حکومت میزبان ممالک کی خودمختاری کو نظر انداز کرنے اور سیاسی دشمنوں کو زیر کرنے کے لیے سرحد پار ایجنٹس بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
وکرم یادیو نے ٹارگٹ سکھ کارکن گروپتونت سنگھ پنوں کے بارے میں تفصیلات آگے بھیجیں بشمول ان کا نیویارک ایڈریس، رپورٹ میں بیان کردہ میمو نے کہا کہ جیسے ہی ممکنہ قاتل اس بات کی تصدیق کرے گا کہ امریکی شہری گرپتونت سنگھ پنون گھر پر ہے تو ہماری طرف سے آگے بڑھنے کی اجازت دی جائے گی۔
رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ امریکی جاسوسی ایجنسیوں نے اندازہ لگایا تھا کہ نریندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو شاید را کے سکھ کارکنوں کو قتل کرنے کے منصوبے کا علم تھا، لیکن حکام نے زور دے کر کہا کہ اس حوالے سے ثبوت سامنے نہیں آئے، نہ تو اجیت ڈوول اور نہ ہی سمنت گوئل نے اس حوالے سے پوسٹ کی کالز اور ٹیکسٹ میسجز کا جواب دیا۔
رپورٹ میں را کے ایجنٹس کی جانب سے مبینہ طور پر قتل کی سازشوں کی چونکا دینے والی تفصیلات کا بھی پردہ فاش کیا گیا ہے جس میں امریکا اور کینیڈا میں رہنے والے نریندر مودی کے ناقدین کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ بھارت اپنی سرحدوں سے باہر اختلاف رائے کو دبانے کے لیے کس حد تک گیا اور اس کے نتیجے میں اس کی سفارت کو نقصان ہوا۔
پوسٹ کی تحقیقات، متعدد ممالک کے حکام اور ماہرین کے انٹرویوز پر مبنی، دنیا بھر میں بھارتی تارکین وطن کے خلاف را کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مہم کو اجاگر کرتی ہے،سکھوں کو نریندر مودی کی حکومت سے بے وفائی کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Recent Posts

وزیر داخلہ بلوچستان کی ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے انتقال پر ایرانی قونصلیٹ میں فاتحہ خوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے…

1 min ago

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کیا جائے، بی این پی عوامی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدار کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا…

16 mins ago

بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہوگی، سعدیہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں سب سے…

28 mins ago

کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری…

35 mins ago

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

53 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

59 mins ago