60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کر دیا


بیونس آئرس(قدرت روزنامہ)حال ہی میں 60 سال کی ایک خاتون نے مس​​ بیونس آئرس (ارجنٹینا کا دارالحکومت) کا خطاب جیت کر مس یونیورس، ارجنٹینا کے مقابلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیونس آئرس سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ وکیل اور صحافی الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے حال ہی میں مس بیونس آئرس کا ٹائٹل اپنے نام کرکے اور مس ارجنٹینا کے بیوٹی مقابلے کے لیے کوالیفائی کرکے مقامی افراد اور انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں دال دیا ہے۔
نوجوان نظر آنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا نے درجنوں کم عمر خواتین سے مقابلہ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔
60 سالہ خاتون کی بظاہر دکھنے والی جوانی نے بہت سے لوگوں کو چونکا دیا جن میں سے کئی نے کہا ہے کہ ان کے پاس مس یونیورس، ارجنٹینا کا مقابلہ جیتنے کا اب ایک اچھا موقع ہے۔
مس یونیورس، ارجنٹینا 25 مئی کو منعقد ہوگا اور اس میں ارجنٹینا کے دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والی امیدوار خواتین حصہ لیں گی۔
مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے الیجینڈرا ماریسا نے بتایا کہ وہ ہفتے میں تین بار ورزش کرتی ہیں، وقفے وقفے سے روزے رکھتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ صحت بخش کھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جلد پر اچھی کریمیں بھی استعمال کرتی ہیں۔
الیجینڈرا طلاق یافتہ اور سنگل ہیں جس پر ان کا مذاق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاید ان دونوں عناصر نے بھی ان کی اس کامیابی کو ممکن بنایا ہو۔

Recent Posts

پولیس کانسٹیبل عائشہ جنہوں نے محنت سے معذوری کو شکست دےدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس کانسٹیبل عائشہ ناز 2020 میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی…

7 mins ago

چاہت فتح علی کے ساتھ ویڈیو بنوانا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ماڈل وجدان راؤ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماڈل وجدان راؤ نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا…

24 mins ago

پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور…

33 mins ago

پشتوگلوکارہ گل پانڑہ کے گھر بار بار داخل ہونے والا شخص کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور پولیس نے پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ایک جھلک…

42 mins ago

کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کی غنڈہ گردی ایک آمرانہ سوچ ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے قرار داد پیش…

49 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی کا مقصد بلوچستان کے صحافیوں کا گلہ گھونٹنا ہے، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے…

55 mins ago