لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لنکن پریمئیر لیگ 2024 کے 5ویں ایڈیشن کیلئے نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروانے میں دلچسپی ظاہر کردی۔
24 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے پانچ فرنچائزز کے اسکواڈ میں انتخاب کیلئے نیلامی کا اندراج کروایا ہے، نامور کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، ٹم ساؤتھی، رسی وان ڈیر ڈوسن، جمی نیشام، مشفق الرحیم، ریزا ہینڈرکس، ریلی روسو، شائی ہوپ، تسکین احمد، لونگی نگیڈی، نسیم شاہ، رحمن اللہ گرباز، نجم الحسین منرو، کولن شنتو، لنگی نگیڈی، ایش سودھی، مارک چیپ مین، جیسن بہرنڈورف، آندرے فلیچر، اوشین تھامس، کیمو پال، اور فیبین ایلن شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، تبریز شمسی، ایون لیوس، مجیب الرحمان، نور احمد، ریس ٹوپلی، افتخار احمد، محمد نواز، گلبدین نائب، اور ابراہیم زدران جیسے نامور ستارے بھی مطلوبہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ 2024 کا ایل پی ایل تین مقامات کولمبو، دمبولا اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کا آغاز 1 جولائی سے ہوگا۔

Recent Posts

بجلی کی بڑھتی قیمتیں؛ ملک بھرمیں سولرپینل لگوانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…

8 mins ago

آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں، نہ یہ ایکسٹینشن ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…

8 mins ago

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

14 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

18 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

22 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

27 mins ago