9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں سابق وزیر اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شبیر بھٹی نے تھانہ ترنول میں درج 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، اسد عمر اور پاکستان تحریک انصاف کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیادت کے خلاف کوئی ثبوت یا چالان میں ایما کا الزام موجود نہیں، اسد عمر کی حد تک درخواست بریت پر دلائل ہوچکے ہیں۔
اس پر جج شبیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ اسد عمر کی حد تک بریت کی درخواست پر آرڈر کروں گا۔
پی ٹی آئی کے وکیل سردار مصروف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی جس پر جج نے دریافت کیا کہ کیا عمران خان کی بریت کی درخواست دائر ہوئی ہے؟
وکیل نے بتایا کہ ان کی بریت کی درخواست دائر نہیں ہوئی، پروڈکشن کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پسِ منظر
یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔
مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

49 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago