عمرشریف کی رحلت برصغیر کے فنون لطیفہ کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لیجنڈری اداکار عمرشریف کے انتقال پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ہنسانے والا آج سب کو رُلا گیا ہے، عمرشریف مستحقین کی مدد میں بھی وہ پیش پیش رہتے تھے، مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمرشریف کی رحلت برصغیر کے فنون لطیفہ کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے، کئی دہائیوں تک مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیرنے والے لیجنڈ کی کمی شائد کبھی پوری نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے لیجنڈری اداکار عمرشریف کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ہنسانے والا آج سب کو رُلا گیا ہے، عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان اور باکمال فنکار تھے۔

انہوں نے پوری دنیا میں اپنے فن کی داد پائی، ان کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، کامیڈی میں عمر شریف اپنی مثال آپ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان سے محبت بھی ایک مثال تھی، مستحقین کی مدد میں بھی وہ پیش پیش رہتے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ فن اور شوبز کے لئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکے گا، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور چاہنے والوں کو صبر دے۔ آمین پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اظہار افسوفس کرتے ہوئے کہا کہ انا للّہ وانا الیہ راجعون، عمر شریف کی رحلت برصغیر کے فنون لطیفہ کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے ۔
کئی دہائیوں تک مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیرنے والے لیجنڈ کی کمی شائد کبھی پوری نہ ہوسکے ۔ اللّہ عمر شریف کے پسماندگان اور چاہنے والوں کو صبر اور انہیں جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین۔ واضح رہے لیجنڈری اسٹیج ادکار اور کامیڈین عمر شریف جرمنی میں وفات پا گئے۔ معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبعیت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دنیا سے رخصت ہو گئے۔
عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔ صحافی وسیم بادامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر بتایا کہ اداکار عمر شریف کو 28 ستمبر کی دوپہر ایئر ایمبولینس میں کراچی سے امریکا روانہ کیا گیا تھا۔
انہیں لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے مختلف ملکوں میں تین اسٹاپ اوور کرنے تھے جن میں سے پہلا اسٹاپ اوور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر جرمنی کے نیورمبرگ ایئرپورٹ کا تھا۔ ایئر ایمبولینس طیارہ نیورمبرگ پہنچا تو تھکاوٹ اور ہلکے بخار کا کہہ کر عمر شریف کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ جس کے اگلے روز ایئر ایمبولینس میں فنی خرابی ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ عمر شریف جرمنی کے اسی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago