ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد سلمان بٹ نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے ٹاپ آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان کے علاوہ صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور اعظم خان اسکواڈ میں جگہ دی۔
بطور اسپنر اسامہ میر اور ابرار احمد کو منتخب کیا جبکہ حارث رؤف کو انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد اسکواڈ میں شمولیت پر میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ بنانے کی حمایت کی۔سلمان بٹ نے فاسٹ بولر آل راؤنڈر کے طور پر عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے دلیل دی کہ انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز میں اچھی بالنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے۔
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

1 hour ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

1 hour ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

2 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

2 hours ago