شادی سے چند گھنٹےقبل دُلہا گرفتار، تھانے پہنچ کر حیران کن انکشاف ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں شادی سے چند گھنٹے قبل گرفتار کیے گئے دلہے کو عدالت سے رہائی مل گئی ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق شہری قائد میں انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مارٹن کواٹر میں رہائش پذیر شہری اسامہ قریشی کو پولیس نے اس کی شادی سے چند گھنٹے قبل گرفتار کر لیا اور تھانے لے جا کر بند کر دیا جہاں دلہے نے رات گزاری اور صبح عدالت سے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت ملنے کے بعد رہائی ملی ،رہائی ملنے پر باراتی شیروانی لے کر سیدھے تھانے پہنچ گئے اور احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ۔

بتایا گیا کہ دولہے کے خلاف بھابھی نور فاطمہ نے اتوار کے روز مقدمہ درج کروایا جس میں موقف اختیار کیا کہ دیور نے انہیں تشددکا نشانہ بنایا ہے جب پولیس نے اسامہ کو گرفتار کیا اور تھانے لے گئی تو اس نے بتایا کہ متعلقہ خاتون اس کی بھابھی نہیں بلکہ چچی ہے جو کہ گھر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

Recent Posts

67 فیصد سگریٹ نوش ٹیکس چوری والے سستے برانڈز پر منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں سگریٹ نوشی کے رجحان کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں…

9 mins ago

اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داﺅد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا،افتتاح کردیا

سئیول (قدرت روزنامہ )اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے معروف گلوکار و یوٹیوبر داو¿د…

10 mins ago

اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری،اسحاق ڈاراورسیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر…

27 mins ago

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی…

28 mins ago

ملائیکہ ریاض نے کسی غریب لڑکے سے شادی نہ کرنے کا اعلان کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے…

39 mins ago

لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے…

43 mins ago