فی الحال سیاست چھوڑ دی ہے،پی ٹی آئی میں واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتی: شیریں مزاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ )سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ فی الحال سیاست چھوڑ دی ہے،پی ٹی آئی میں واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتی .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت کیس میں بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں .

پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے . شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں