پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ دو ہفتوں میں کم ہونے کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں ملک میں کل یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ آج رات حکومت کی جانب سے اعلان میں مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 8 روپے 3پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل بھی 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک سستاہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی جائے گی، تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

4 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

5 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

6 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

6 hours ago