یواے ای میں ایک بار پھر شدید بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے .
نجی ٹی وی" جیو نیوز" نے اماراتی محکمہ موسمیات (نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی) کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے .

متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباو کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی .

اماراتی محکمہ موسمیات کے نمائندے کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے .

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات 2ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں . شدید بارشوں کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا تھا جبکہ بہت سی پروازیں منسوخ کرنی پڑی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں