لاہور (قدرت روزنامہ)سیشن کورٹ لاہور میں فاضل جج کے تبادلے کے باعث مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہو سکی۔ لاہور کی عدالت میں پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ مریم نواز کے خلاف درخواست وقار علی نامی شہری نے دائر کر رکھی ہے۔
آج دوران سماعت وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، کوئی شخص کسی ادارے کی وردی نہیں پہن سکتا۔
انہوں نے عدالت سے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…