قرض لینا کامیابی نہیں، نجات پانا کامیابی ہوگی: وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی آخری قسط کے اجراء پرردعمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی” جیونیوز “کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالرکی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا، 2016 میں میرے قائد نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا، پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے ان فیصلوں کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آرہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے اور پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے۔ قرض لینا کامیابی نہیں،کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، درست سمت میں تسلسل سے محنت جاری رہی تو معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کا بھی شکریہ جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

44 mins ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

55 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

1 hour ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

1 hour ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

2 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

2 hours ago