اسپین (قدرت روزنامہ)اسپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے اپنی اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات کے بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پیڈرو سانچز نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کے حوالے سے 5 دنوں سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اہلیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات پر ابتدائی تحقیقات کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کردی تھیں۔وزیراعظم پیدرو سانچز نے الزامات پر کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ میری بیگم نے کوئی جرم نہیں کیا، مجھے روکنے کے لیے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں انہوں نے اسے ہراساں کرنے کی مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یکجہتی کے اظہار کے بعد عہدے پر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپین کے مختلف شہروں میں وزیراعظم کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے تھے جس میں ان سے عہدے پر برقرار رہنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…
اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…
ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…
لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…
اسلام آباد:(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے…