سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن لائن کمپین لانچ کی ہے تاکہ ان کے بھائی کی موت کی جلد تحقیقات ہوسکے۔اداکار اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں 14 جون 2020 کو مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شویتا سنگھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی کلائی یا ماتھے پر سرخ کپڑا باندھ کر اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالیں تاکہ اداکار کی موت کی جلد تحقیقات کا تفتیشی ایجنسی سے مطالبہ کیا جاسکے۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکار کی بہن نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا کہ وہ سچائی کو سامنے لائیں اور تحقیقات جلد مکمل کریں۔

واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

1 hour ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

1 hour ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

2 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

2 hours ago