پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی۔ذرائع محکمۂ خوراک کے مطابق پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی پر صرف ایک لاکھ لاہور (قدرت روزنامہ)20 ہزار کسان پورا اترتے ہیں، حکومت فی الحال کسانوں کو چند سو روپے فی من سبسڈی دینے پر غور کر رہی ہے۔
خریداری پالیسی پر پورا اترنے والے کسانوں کو سبسڈی دی جائے تو 5 ارب روپے سے زائد رقم بنتی ہے، سبسڈی دینے سے بھی کسانوں کے احتجاج کا معاملہ ختم ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا۔
ذرائع محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پالیسی کے مطابق 10 فیصد نمی کے ساتھ گندم خریدنے پر تیار ہے، پنجاب کے کسی بھی ضلع میں 10 فیصد نمی والی گندم موجود نہیں، بارشوں کے باعث گندم میں نمی کا تناسب 16 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔
حکومت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کسانوں کو گندم خریداری کا عندیہ دیا، حکومت کے پاس اگلے پورے سال کے لیے گندم وافر مقدار میں موجود ہے، وافر گندم، نمی کا تناسب اور معاشی صورتحال گندم خریداری میں رکاوٹ ہیں۔ دوسری جانب کسان رہنما خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم نہ خریدی تو کسان احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…