جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایڈم مرکرم جنوبی افریقی ٹیم کی کپتانی کریں گے، اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کک اور اینرک نورٹجے کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اینرک نورٹجے سال 2023 سے انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے جبکہ ڈی کک نے 2023 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اگر پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو دیکھا جائے تو اس میں ایڈم مرکرم، ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر اور تریسٹن اسٹبز جیسے مایہ ناز بلے باز شامل ہیں۔ دوسری جانب اگر جنوبی افریقا کی بولنگ لائن کو دیکھیں تو یہاں بھی اچھے بولرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن اور تبریز شمسی جیسے مایہ ناز بولرز بھی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقاکے سکواڈ میں ایڈم مرکرم، ڈی کک، ریزا ہینڈرکس، کیشو مہاراج، ہینرچ کلاسین، ڈیوڈ ملر ، تریسٹن اسٹبز، کاگیسو ربادا، اینرک نورٹجے، مارکو جنسن، تبریز شمسی، اوٹنیل بارٹمین، جیرالڈ کوٹزی، بیجورن فورٹوئن اور ریان ریکیلٹن شامل ہیں۔ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 3 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

Recent Posts

بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے مشترکہ آواز اٹھانا ہوگی، سعدیہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے کہا ہے بلوچستان میں سب سے…

7 mins ago

کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری…

14 mins ago

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

31 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

37 mins ago

کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے…

45 mins ago

سپیکراور وزیر اطلاعات پنجاب کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے طویل مشاورت ، نتیجہ کیا نکلا ؟

لاہور(قدرت روزنامہ)ہتک عزت 2024ءبل کے حوالے سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی…

50 mins ago