سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے متعلق صورتِ حال دیکھنے آیا ہوں، کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
محسن نقوی نے سکھر میں نادرا آفس کادورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری داخلہ بھی میرے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے بھی سندھ کے بعض اضلاع میں بےامنی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ امن سے متعلق صدر مملکت ایک میٹنگ کر رہے ہیں، لوگوں کو نادرا دفتر اور پاسپورٹ آفس سے متعلق مشکلات ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نادرا آفس کو شہر کے اندر منتقل کیا جائے گا، پاسپورٹ آفس کی عمارت کو 6 ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…