کراچی: نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد آگ لگ گئی، واقعے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق میٹھادر تھانے کی میں نیوچالی میں واقع جنریٹر مارکیٹ کی ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
دھماکے کے باعث دکان میں موجود سامان سڑک پر پھیل گیا۔ دکان میں لگنے والی آگ کو فائر بریگیڈ نے بجھایا۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو دکان سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ذوالفقار بھٹی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں آفتاب، نذیر احمد، عدنان، عیسیٰ، دانیال، شہزاد اور رفیق شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک دکان کی چھت گری اور دیواریں متاثر ہوئیں، متاثرہ دکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی واقعے کی جگہ پہنچ گیا۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 1 دکان کی چھت گر گئی، دھماکے بعد آگ بھی لگ گئی تھی، جسے فائر بریگیڈ نے بجھایا۔
انہوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص ملبے تلے دبا ہوا ہے، جس کی تلاش جاری ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی مزید جانچ کے لیے کیا ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کی گئی بچیاں کراچی سے بازیاب

کراچی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے علاقے غازی آباد سے مبینہ طور پر اغوا ءکی گئی 2 بچیاں…

3 mins ago

پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53واں پی این اسٹاف کورس منعقد ہوا۔ آئی…

22 mins ago

زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف کرنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کو معاف…

6 hours ago

سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈانے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر ردعمل دیتے…

6 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاپھول نگرکا دورہ، آر ایچ سی کا افتتاح، ٹیکنیکل کالج اور 400ارب کےکسان پیکیج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پھول نگر رورل ہیلتھ سنٹر ری ویمپنگ…

7 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا ایک سیاسی نعرہ تھا، جے یو آئی ترجمان کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کا کہنا ہےکہ مولانا فضل…

7 hours ago