سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ نمائندگی کیلئے انتخابات، صالحہ رحمان اور شاہ علی القدر کامیاب


کراچی (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی کی سینیٹ سے دو پروفیسرز کی سینڈیکٹ کی نمائندگی کےلیے انتخابات میں صالحہ رحمان نے 84 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی .
دوسری جانب شاہ علی القدر نے بھی 52 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے لیکن انتخاب الفت نے 51 ووٹ حاصل کیے اور ان کا نتیجہ ایک بیلٹ پیپر پر ووٹر کے دستخط کی وجہ روک لیا گیا .


مذکورہ فیصلہ ان کے حق میں آیا تو ان کے بھی ووٹ 52 ہوجائیں گے اور مقابلہ ٹائی ہوجائے گا . رجسٹرار کے مطابق قانونی رائے لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ دستخط والا ووٹ کار آمد ہے یا نہیں، ووٹ بظاہر انتخاب الفت کے حق میں ہے مگر اس پر ووٹر کے دستخط بھی ہیں .
پروفیسرز اور شعبوں/انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین و ڈائریکٹرز نے انتخاب میں 172 ووٹ ڈالے .
دو نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس میں پروفیسر صالحہ رحمان، پروفیسر صوبیہ آفتاب، پروفیسر شاہ علی القدر، پروفیسر مقصود انصاری، ڈاکٹر فردوس، پروفیسر روحی احمد اور پروفیسر انتخاب الفت شامل تھے . جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا .

. .

متعلقہ خبریں