اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی


کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کے اجراء کی منظوری ملنے کی مثبت خبر کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی۔ مندی کے سبب 64 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 24ارب 70کروڑ 59لاکھ 67ہزار 729روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں اگرچہ 636پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 72000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوگئی تھی لیکن نئی مانیٹری پالیسی کے تحت گیارہ ماہ سے شرح سود کم نہ ہونے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں کوئی سرمایہ کاری معاہدہ نہ ہونے جیسے عوامل سے مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ اور مندی رونما ہوئی جس سے ایک موقع پر 636 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 592.49 پوائنٹس کی کمی سے 71102.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 147.35 پوائنٹس کی کمی سے 23394.66 پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 817.83پوائنٹس کی کمی سے 119444.80پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس بھی 273.13پوائنٹس کی کمی سے 33272.39پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت 9فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 56کروڑ 5لاکھ 52ہزار 783 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 384 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 113 کے بھاؤ میں اضافہ، 244 کے داموں میں کمی اور 27 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Recent Posts

آج سے27 مئی تک پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ…

8 mins ago

خود کی ٹانگ پر گولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پولیس نے ہیلپ لائن پرکال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع…

13 mins ago

نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نان فائلرز کے خلاف کارروائی پر متعلقہ حکام کی جانب سے گریز کیا…

18 mins ago

آئی ایم ایف نے تکمیل کے مراحل میں ہی سرمایہ کاری پالیسی کی تفصیلات مانگ لیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے تکمیل کے مراحل…

23 mins ago

لاہور: چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں کی لڑائی کا معاملہ طول پکڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پر ورثا اور ڈاکٹروں…

29 mins ago

ایرانی حکومت وعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی حکومت و عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی حکومت نے آج ملک…

41 mins ago