بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ


لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں، اگر ہوئے تو سب کو بتائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی مئی میں عوام کے درمیان ہوں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے مذاکرات سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج سے متعلق ہماری بات چیت چل رہی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے علاوہ سب سے بات چیت کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں پھر بھی ہم پر مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ ہم اپنے حقوق کےلیے نکلتے ہیں، پھر بھی ہمیں روکا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جس میں سب کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی بہت ضروری ہے، ہماری کوشش تھی عید سے قبل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی طویل سماعتیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی مئی میں اڈیالہ جیل سے رہا ہوں گے اور عوام کے درمیان ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے انتظار پنجوتھا کو آج بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی، انتظار پنجوتھا ہمارا فوکل پرسن ہے، جانے کی اجازت نہ ملنے پر بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔
سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا ادارہ بانی پی ٹی آئی کو سزا کے لیے بنایا گیا۔ نیب کے کیسز ہمارے خلاف ہیں، نیب کی فورس ہمارے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو چھوٹ ہے، نیب کیسز ختم کر کے نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف فارم 45 پر اپنی سیٹ ہار چکے ہیں۔ عون چوہدری اور علیم خان بھی اپنی سیٹ پر ہار چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم الائنس کے ساتھ احتجاج کرنے جارہے ہیں اور وہ جاری رہے گا، پیپلز پارٹی اور انکے سیاسی ونگ کے علاوہ سب کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ ہمارا احتجاج عدلیہ کی بحالی اور قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے ہے۔ لاہور کے احتجاج میں سلمان اکرم راجہ کا اہم کردار ہوگا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

1 min ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

7 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

22 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

30 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

37 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

43 mins ago