بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی

تربت(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر آزادی نہیں مل سکتی، بلوچستان کو حقوق بندوق نہیں پارلیمان سے ملے ہیں،صوبے کا درجہ ملنے سے لیکر اٹھارویں آئینی ترمیم تک بلوچستان کو حقوق پارلیمان نے دیئے ۔

تربت میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج بھی مسئلہ پارلیمان ہی حل کرے گی،کوئی بھی مسئلہ اگر مذاکرات سے حل ہوتا ہے تو مذاکرات سے کون انکار کرسکتا ہے، مذاکرات چاہتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ مذاکرات کس سے کریں ، کوئی مذاکرات ہی نہیں چاہتا تو کیا کیا جائے ، اگر کوئی مذاکرات کے بجائے طاقت کا راستہ اپناتا ہے تو آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کریں ، اگر کوئی امن وامان خراب کرتا ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بناتا ہے تو ریاست اس کے خلاف کارروائی کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا لاپتہ افراد سمیت تمام حل طلب مسائل پرپارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، ایک بھی شہری لاپتہ نہیں ہونا چاہیے، بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، جہاں ضرورت ہوگی دہشتگردوں کیخلاف سمارٹ ٹارگٹڈ کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

دہری شہریت والے ججز پر پابندی کیلئے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) دہری شہریت اور کسی دوسرے ملک کی سٹیزن شپ رکھنے والے شخص…

29 mins ago

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

36 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

45 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

1 hour ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

1 hour ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

2 hours ago