یواے ای میں ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ، ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ ریکارڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

7 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

7 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

7 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

7 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

9 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

9 hours ago