پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں .

رکن کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا ہےکہ 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن چاند پر بھیجا جائے گا،یہ مشن چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے سپیس میں بھیجا جائے گا .

انہوں نے بتایا کہ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا،آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے . چاند کی تصاویر بنانے کےلیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں .

. .

متعلقہ خبریں