افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم کی قیادت لیگ اسپنر راشد خان کریں گے . افغانستان کے سکواڈ میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران ،نجیب اللہ زادران، محمد اسحاق، عظمت اللہ، محمد نبی، گلبدین نائب ، کریم جنت شامل ہیں .

اس کے علاوہ مجیب الرحمان،ننگیال کھروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں . صدیق اٹل، حضرت اللہ ززئی اور سلیم صافی ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں