یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ، ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارشوں کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جب کہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے ، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ ریکارڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد وسیع علاقے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئی تھیں اور فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا تھا۔

Recent Posts

لاہور میں ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ سے لاکھوں روپے کی ڈکیتی

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی اہلیہ سے…

6 mins ago

7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان بازار پولیس نے 8 روزقبل 7 سالہ معصوم بچی کوزیادتی کا نشانہ…

14 mins ago

ٹیریان وائٹ کیس : عمران خان کو نااہل قرار دلانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی…

33 mins ago

رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، ملک…

47 mins ago

صحافی ہراسانی کیس میں سپریم کورٹ نے 9 سوال پوچھ لیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف 13 مئی کی…

1 hour ago

کراچی سے لاپتا 13 افراد کی بازیابی کیلیے سیکریٹری دفاع کی طلبی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے مخلتف علاقوں سے لاپتا ہوئے 13 افراد…

1 hour ago